مقبوضہ کشمیر سے پیرا ملٹری فورسز کے 10 ہزار اہلکاروں کی واپسی کا فیصلہ
بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے پیرا ملٹری فورسز کے 10 ہزار اہلکاروں کی واپسی کا فیصلہ کرلیا، بھارتی اہلکاروں کی واپسی رواں ہفتے کے اختتام تک ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے داخلہ امور کی وزارت کی جانب سے سیکورٹی کا جائزہ لینے کے بعد مقبوضہ کشمیر سے سیکورٹی فورسز کی 100 کمپنیوں کی دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔
پیرا ملٹری فورسز کی ایک کمپنی 100 اہلکاروں پر مشتمل ہوتی ہے۔ بھارتی حکومت نے 100 کمپنیوں کو فوری طور پر دستبردار ہوکر واپس ملک میں اپنے متعلقہ مقامات میں چلے جانے کا حکم دیا ہے۔