نیشنل پارٹی کے رہنماء میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے
نیشنل پارٹی کے رہنماء میر حاصل خان بزنجو انتقال کر گئے ۔ نیشنل پارٹی کے قائد سینیٹرمیر حاصل خان بزنجو کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ہیں وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا تھاجہاں پروہ جانبر نہ ہوسکے، نیشنل پارٹی کے ترجمان نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔۔