بلوچستان بھر میں ٹڈ ی دل آپریشن جاری

0 25

کوئٹہ( این این آئی)صو بے میں ٹڈ ی دل آپریشن جاری بلو چستان میں صوبائی و وفاقی حکومت، پاک فوج اور مقامی زمینداروں کی معاونت سے ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے کنٹرول آپریشن بھر پور اور موثر انداز میں جاری ہے۔ اور ابتک 16416725 ہیکٹر ایریا کا سروے اور 471024 ہکٹر ایریا پر کنٹرول آپریشن کرکے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔اور صوبے کے کل 33 اضلاع میں 31 اضلاع میں ٹڈی دل کی موجودگی کے باوجود صرف ٹڈی دل ضلع لسبیلہ میں انڈے دینے میں کامیاب رہامگر ان کے خلاف بھی بھرپور اور موثر طور پر آپریشن جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.