طالبان کا افغان ضلع مرغاب پر قبضہ ,جھڑپیں ,20 افراد ہلاک
کابل ; طالبان نے افغان ضلع مرغا ب پر قبضہ کرلیا، پکتیا میں فوج سے لڑائی میں 16طالبان سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے ۔افغان صدارتی ترجمان صدیق صدیقی نے کہاہے کہ طالبان کی جانب سے حکومتی قیدی چھوڑ نے سے انکار کی وجہ سے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر ہورہی ہے ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فرانس اور آسٹریلیا نے صرف چھ قیدیوں کی رہائی پر اعتراض کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ طالبان باقی قیدی چھوڑ دیں،ادھرنیشنل سکیورٹی کونسل کے عہدیدار نے اے ایف پی کو بتایا کہ طالبان قیدی رہا کرنے کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے ،طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ افغان حکام وعدہ کرکے قیدیوں کو رہا نہیں کررہے ،یہی مذاکرات میں تاخیر کی وجہ ہے ۔ادھر پکتیا میں افغان فوج کی کارروائی میں 16طالبان ہلاک ہوگئے ، دوسری جانب طالبان نے صوبہ غور کے ضلع مرغاب پر قبضہ کرلیا۔نیٹو نے کہاکہ جلد تمام ایئر پورٹس کی سکیورٹی افغان فوج کے حوالے کردیں گے ۔