توشہ خانہ ریفرنس: سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے

0 27

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو، رحمان ملک، قمر زمان کائرہ، چودھری منظور سمیت دیگر رہنما بھی عدالت میں موجود ہیں۔

احتساب عدالت میں سابق صدر کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عدالت کے اردگرد 500 میٹر کے علاقے کو سیل کر دیا گیا، اسلام آباد پولیس کے ایک ہزار اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور کر دیئے گئے۔ احتساب عدالت جانے والے راستے کو رکاوٹیں اور خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا، جیالوں کی ممکنہ مزاحمت کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن بھی پہنچا دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو سری نگر ہائی وے پر روک دیا گیا، جہاں پر پیپلز پارٹی کارکنان اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.