ہمارا سسٹم کولیپس کرگیا،دوبارہ بہتر بنانے کیلئے ملکر کرداراداکرینگے: یار محمد رند
کوئٹہ(آن لائن )صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمد رند نے کہاہے کہ ہمارا سسٹم کولیپس کرگیاہے ،اس کو دوبارہ بہتر بنانے کیلئے مل کر کرداراداکرینگے ،بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ پروگرام کے دفتر میں بھی عملہ موجود نہیں،صوبے میں تعلیمی نظام تباہی کا دہانے پر پہنچ گیا،محکمہ تعلیم میں کرپشن اوربے ضابطگیوں میں ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایاجائے گا،ملازمین کی غیرحاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گاغیرحاضر افسران اوردیگر عملے کے انکوائریاں کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ ایجوکیشن کے ڈائریکٹریٹ کے اچانک دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیر کے روز صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمدرند اچانک محکمہ تعلیم کے دفاتر کے دورے پرپہنچا تو ایجوکیشن ڈاریکٹریٹ کے دفتر میں 90 فیصد افسران اور دیگر عملہ ڈیوٹیوں سے غائب پایاگیا جن میں ڈائریکٹرز سکولز محمد جان رضا، ڈائریکٹر کالجز، اربابہ حمید درانی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن منیر احمد نودیزئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شیر احمد سمالانی، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن زولیخہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر فائنانس فبیحہ خانم ،اکاونٹس آفیسر راجہ منظور احمد، ایڈیشنل ڈائریکٹر جوڈیشل سید ساجد شاہ ترمزی ،ڈائریکٹر بیوروآفس کیرکلم نعمت کاکڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ محمد ابراھیم ،تمام متعلقہ برانچز کے سپریٹنڈنٹ انچارج بمہ اسٹاف ڈیوٹی سے غائب کئے گئے ۔اس موقع پر آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمدرند نے کہاکہ معاملے کانوٹس لیاہے انکوائری کرینگے ،دعوے تو بہت کرتے ہیں مگر عملی طورپر کچھ نہیں ہواہے غیرحاضر آفیسران کے خلاف سخت کارروائی کرینگے شکایات ملی ہیں جس کے ازالے کیلئے انکوائریاں کرائینگے ،کرپشن اوربے ضابطگیوں میں ملوث آفیسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نشان عبرت بنائینگے ،انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے بھی کہاتھاکہ میری بدقسمتی ہے کہ قلمدان سنبھالنے کے بعد کوروناوائرس آگیا جس کے دوران ہمارا سیکرٹری کورونا وائرس کاشکار ہوئے علاقے سے واپسی پر اسلام آباد جاتے ہوئے میں متاثر ہوا ،سرداریارمحمدرند نے کہاکہ جو جو لوگ گھر بیٹھ کر انجوائے کررہے ہیں آج کے بعد یہ سلسلہ بند ہوگا،15تاریخ تک یہاں پر دوماہ سوشل میڈیا پر ایک ڈرامہ مچایا گیا ہم اور آپ حکومت کے ملازم ہیں جس کے ہم معاوضہ لیتے ہیں کوئی احسان نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ حاضری پر کوئی کمپرومائز نہیں کیاجائےگا اپنی خدمات دیں اگر فرائض سرانجام نہیں دیںگے تو قانون حرکت میں آئے گامیں بطور وزیر تعلیم واضح کرتاہوں کہ ہمارا سسٹم کولیپس کرگیاہے اور ہمیں دوبارہ اس کو کھڑا کرناہے ،سول سوسائٹی اور سوشل ایکٹویسٹ ہماری مدد کرینگے ۔