اگست بلوچستان کے لئے سوگوار مہینہ ہے : سردار اختر جان مینگل

0 27

کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ حیات بلوچ ایک پر عزم طالب علم تھے جنہوں نے تشدد کی بجائے قلم کی طاقت کا انتخاب کیا اسے بے دردی سے قتل کردیا گیا،بلوچوں کےلئے تمام دروازے زبردستی بند کیے جارہے ہیںچاہے وہ تعلیم ہو ، سیاست ہو یا پھر جینے کا حق ،ہمارے لئے کیا بچا ہے؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ اگست بلوچستان کے لئے سوگوار مہینہ ہے ۔حیات بلوچ ایک پرجوش نوجوان طالب علم تھا جس نے تشدد کی بجائے قلم کی طاقت کا انتخاب کیا اسے بے دردی سے قتل کردیا گیاکیا اس دن کودیکھنے کے لئے بلوچ اپنے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے بھیج رہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ بلوچوں کےلئے تمام دروازے زبردستی بند کیے جارہے ہیںچاہے وہ تعلیم ہو ، سیاست ہو یا پھر جینے کا حق ،ہمارے لئے کیا بچا ہے؟ ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.