مودی کی نام لئے بغیر پاکستان اور چین کیخلاف بڑھکیں

0 34

نئی دہلی; بھارت میں 74ویں یوم آزادی پر اپنی تقریر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑھکیں مارتے ہوئے نام لئے بغیرپاکستان اور چین دھمکیاں دیں ۔

نئی دہلی میں لال قلعے کے تاریخی مقام پر اپنی تقریر میں ڈھکے چھپے الفاظ میں چین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے فوجی کیا کچھ کر سکتے ہیں، یہ سبھی نے لداخ میں دیکھ لیا۔

مودی کے بقول جس کسی نے بھی بھارت کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا، اس کو اسی کی زبان میں سمجھایا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے براہ راست پاکستان اور چین کا نام نہیں لیا مگر ان کا اشارہ انہی دونوں روایتی حریف ملکوں کے ساتھ حالیہ جھڑپوں کی طرف تصور کیا جارہا ہے۔

ویسے بھارت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کے باعث اسکے پڑوسی ممالک بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا اور بھوٹان بھی اس سے نالاں ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.