افغانستان:خطرناک طالبان قیدیوں کی رہائی شروع،80آزاد

0 29

کابل ; افغان حکومت نے طالبان کے باقی 400 قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کر دیا۔ پہلے مرحلے میں 80قیدی جنگجوؤں کو آزادی مل گئی۔افغان سکیورٹی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے ٹویٹ کیاکہ80 قیدیوں کا پہلا گروپ رہا کر دیا گیا ہے ، دیگر قیدی بتدریج رہا کئے جائیں گے ،طالبان قیدیوں کو پل چرخی جیل سے رہا کیا گیا۔رہائی پانے والے قیدیوں میں سے 44 ایسے قیدی ہیں جو بڑے حملوں میں ملوث تھے ،ان قیدیوں کی رہائی سے براہ راست مذاکرات اور دیرپا جنگ بندی کی کوششیں تیز ہوں گی۔واضح رہے ان 400 قیدیوں کی رہائی کی منظوری گزشتہ ہفتے لویہ جرگے نے دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.