ٹرمپ جمہوریت کیلئے خطرہ:نینسی پلو سی
واشنگٹن; امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جمہوریت کو کمزور بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں انہوں نے ٹرمپ کی جانب سے پوسٹل بیلٹ کی مخالفت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بات در اصل یہ ہے کہ وائٹ ہائوس نے محکمہ پوسٹ کو کبھی دل سے قبول نہیں کیا کیونکہ یہ ایک آزاد ادارہ ہے اور حکومت کی نگرانی میں نہیں آتا۔