رہائی پانیوالے طالبان قیدی دنیا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں:اشرف غنی
کابل ; امریکی تھنک ٹینک کی ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاافغانستان میں امن کی خواہش پر اتفاق رائے پایا جاتا ہے مگر اس کی قیمت پر نہیں ،ہم نے اس کی بڑی قیمت ادا کر دی ہے ، جس کا مطلب ہے امن کے نتائج بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہا سینکڑوں جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کی رہائی نہ صرف افغانستان بلکہ دنیا کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ۔ دریں اثنا افغانستان کے شہر قندوزکے باہرجھڑپوں میں 6 عسکریت پسند اور 2 پولیس اہلکار مارے گئے ۔