کورونا مستحکم عالمی امن کے حصول کیلئے چیلنج : اقوام متحدہ
نیویارک ; اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر غربت سے لڑنے اور امن کے قیام میں کامیابی سے حاصل ہونیوالے ترقیاتی فوائد کیلئے خطرہ بن گیا ہے ،یہ موجودہ تنازعات کو بڑھانے اور نئے پیدا کرنے کیلئے بھی ایک خطرہ ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا استحکام امن کے بنیادی تصور مثبت امن کو برقرار رکھنا ہے جس کا مطلب لڑائی کے خاتمے کیلئے کسی ملک کے ساتھ عالمی برادری کے تعاون سے صرف بندوقیں خاموش کرانا ہی نہیں بلکہ اس سے بالاتر ہو کر لوگوں میں تحفظ اور نمائندگی کا احساس پیدا ہونا ہوتا ہے ،وبائی امراض نے پوری دنیا میں مستحکم امن کے حصول کو چیلنجز میں ڈال دیا ہے ۔امن کو برقرار رکھنے کیلئے ہماری وابستگی پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو گئی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہاصحت اور انسانی المیوں کے متعلق حساس اور مربوط نقطہ نظر سے پائیدار امن کی فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ، انہوں نے عوامی اعتماد کے خاتمے کے ساتھ شروع ہونیوالے تین عالمی چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہر سطح پر اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر بے چینی پھیل سکتی ہے ۔