کھیل
میں کشمیر کا سفیر ہوں: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خود کو کشمیر کا سفیر قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر موجود سرفہرست ٹرینڈ کا استعمال کیا۔ شاہد آفریدی نے جھنڈوں کے ساتھ اپنے مختصر پیغام میں ہیش ٹیگ ’IAmKashmirAmbassador‘ یعنی ’میں کشمیر کا سفیر ہوں‘ لکھا۔




