• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پاکستان کا انگلینڈ‌ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

web desk by web desk
August 5, 2020
in کھیل
0
پاکستان کا انگلینڈ‌ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

مانچسٹر: انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ اولڈ ٹریفورڈ میں‌ شروع ہو گیا، شاہینوں‌ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے شروع ہوا. قبل ازیں اظہر علی نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو باولنگ کی دعوت دی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، موسم پر ہمارا کنٹرول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 سپنرز اور 3 سیمرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، انگلش ٹیم کا مقابلہ بیٹنگ اور بولنگ کی مکمل تیاری کے ساتھ کرنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیم میں 16 کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹیم میں تین اوپنرز کو شامل کیا گیا ہے، اوپنرز میں عابد علی، امام الحق اور شان مسعود شامل ہیں۔ قوی امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں امام الحق کی جگہ عابد علی کو کھلایا جائے۔ ون ڈاؤن کی پوزیشن کپتان اظہر علی سنبھالیں گے۔

مڈل آرڈر میں بیٹنگ کا بوجھ نائب کپتان بابر اعظم، سینئر بیٹسمین اسد شفیق اٹھائیں گے، دو وکٹ کیپرز کا انتخاب کیا گیا ،محمد رضوان اور سرفراز میں سے سابق کپتان پہلا میچ میں پویلین میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔

Previous Post

فرنٹیئرکور کی جانب سے نوکنڈی ،ماشکیل ،تفتان اور سیندک میں کپڑے جوتے اورآٹا تقسیم

Next Post

میں کشمیر کا سفیر ہوں: شاہد آفریدی

Next Post
میں کشمیر کا سفیر ہوں: شاہد آفریدی

میں کشمیر کا سفیر ہوں: شاہد آفریدی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.