اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان کابیروت بندرگاہ دھماکے پر لبنانی حکومت کیساتھ اظہارہمدردی

کابل:افغان صدارتی محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر محمد اشرف غنی نے بیروت کی بندرگاہ پر مہلک دھماکے پر ہمدردی کااظہار کیاہے اور متاثر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ اظہارتعزیت کیاہے۔بد ھ کے روز جا ری بیان میں افغان صدر نے امید ظاہر کی کہ لبنانی حکومت اور عوام مہلک اور تباہ کن دھماکے سے سامنے آنے والے مسائل پر قابو پا لے گی۔منگل کے روز بیروت کو لرزا دینے والے بندرگاہ پر دھماکے سے کم از کم80افراد ہلاک جبکہ 4ہزار کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button