اگلے سال پھر بارشیں ہوںگی، حالات سے سبق سیکھ کر پلاننگ کرنی چاہیے، فواد چودھری
اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے حالیہ بارشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات معمول پر آتے ہی ہم سب کچھ بھول جاتے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی، معمولات زندگی میں تعطل آئے گا، پھر شور اٹھے گا، حالات سے سبق سیکھ کر پلاننگ کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے آج بارش ختم ہوتی ہے، چند دنوں میں حالات معمول پر آ جاتے ہیں تو ہم سب کچھ بھول کر زندگی گزارنا شروع کر دیں گے۔
فواد چودھری نے لکھا کہ اگلے سال پھر بارشیں ہوں گی، معمولات زندگی میں تعطل آئے گا، پھر شور اٹھے گا، حالانکہ ہمیں ان حالات سے سبق حاصل کر کے اگلے سال کی پلاننگ کرنی چاہیے کہ ایسا نہ ہو۔