اہم خبریںپاکستان

آرمی چیف سے چین کے وزیر قومی دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون پر بات چیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے وزیر قومی دفاع جنرل وئ فینگ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

معزز مہمان نے پاک فوج کی علاقائی امن اور سی پیک منصوبوں کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی کے لئے کاوشوں کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button