2 بار جیل کاٹ چکی تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں، مریم نواز

0 9

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسی گناہ کے بغیر 2 بار جیل کاٹ چکی اب تیسری بار بھی گرفتاری کا کوئی خوف نہیں۔

ملتان جلسے میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر جاتی امرا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے غنڈہ گردی اور تشدد کا مظاہرہ کیا ہے، کارکنوں پر روا رکھا گیا ظلم انہیں ملتان لے جا رہا ہے ،میں اپنا ذاتی غم گھر چھوڑ کر قوم کے غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ ناکے اور گرفتاریاں حکمرانوں کے خوف کا عکاس ہے، یہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو چکا ہے ، پولیس اہلکار بھی اس حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ، ملتان کے شہریوں سے اپیل ہے کہ اس حکومت کی نالائقی کے خلاف جدوجہد تو کرنا ہی پڑے گی، ملک پر مشکل آئی ہے تو بیٹیاں بھی گھروں سے باہر نکلی ہیں، ہم اس جدوجہد میں سب سے آگے ہیں تو ملتان والے بھی باہر نکلیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.