وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا” ایکس” پر جنوبی پنجاب کے لئے خوشیوں بھرا پیغام
لاہور30 – جولائی:……وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے” ایکس” پر جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے خوشیوں بھرے پیغام میں کہا ہے کہ وہاڑی ملتان روڈ 95 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔وہاڑی ملتان روڈجنوبی پنجاب کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 25 ارب روپے سے وہاڑی ملتان روڈ کو بہتر سڑک بنایا جا رہا ہے۔ وہاڑی ملتان روڈ منصوبے سے روزانہ 24 ہزار افرادمستفید ہوں گے-وہاڑی ملتان روڈ چاراضلاع کو موٹر وےM-4 سے منسلک کرے گا۔
Comments are closed.