سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت زیروٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے: مریم نواز شریف

25

سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت زیروٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے: مریم نواز شریف
بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا عزم ہے، بچوں کااستحصال کسی صورت برداشت نہیں
انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک شکل ہے، انسانی سمگلر دولت کی ہوس میں عام آدمی کی جان سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے
غیر ملکی سفر کے لئے جائز اور محفوظ راستے اپنائیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام
لاہور30 – جولائی:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ غلامی کی ہی ایک شکل ہے۔ غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف قومی عزم’Leave no Child Behind,in the fight against human trafficking”۔انسانی سمگلنگ کے سدباب کادن کا مقصد عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔ انسانی سمگلر دولت کی ہوس  میں عام آدمی کی جان سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بچوں کی غیر قانونی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کا عزم ہے۔ بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔عزم ہے کہ پنجاب کا ہر بچہ انسانی سمگلنگ سے محفوظ رہے۔سمگلنگ کے خلاف پنجاب حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کار بند ہے۔ بچوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ والدین روزگار کی تلاش میں جانے والے بچوں کوسمگلنگ سے بچائیں۔ غیر ملکی سفر کے لئے جائز اور محفوظ راستے اپنائیں۔
٭٭٭٭

Comments are closed.