شیخ رشید کی کتاب’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک ‘میں بڑے سیاسی انکشافات

0 28

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کتاب ’لال حویلی سے اقوام متحدہ تک‘ میں کئی بڑے سیاسی انکشافات کیے گئے ہیں۔ شیخ رشید کی نئی کتاب کے کئی اقتباسات سامنے آئے ہیں، جن میں کئی بڑے سیاسی انکشافات کیے گئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کی لندن ملاقات میں دھرنے کے معاملات طے پائے تھے۔

کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں بتایا گیا کہ آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے ن لیگ کے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فون کیا ۔

شیخ رشید نے اپنی کتاب میں بتایا کہ عمران خان اپنی تحریک کو طاہر القادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھتے تھے ،پی ٹی آئی کے 34 ارکان نے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا۔

کتاب میں لکھا ہے کہ عمران خان ہر حال میں نواز شریف حکومت گرانا چاہتے تھے، قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا ،جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے۔

وفاقی وزیر نے کتاب میں بتایا ہے کہ دھرنے کےد نوں میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر کردیں گے ۔

بینظیر بھٹو کی شہادت کے حوالے سے شیخ رشید نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ یہ درست نہیں کہ بینظیر کے قتل سے قبل آصف زرداری سے ان کے تعلقات کشیدہ تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بینظیر بھٹو کے قتل سے 24 گھنٹے قبل جن شخصیات پر شک کا اظہار کیا گیا ،ان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کی عدم پیروی کے باعث بینظیر بھٹو کے حقیقی قاتل باعزت بری ہوئے ۔

شیخ رشید نے انکشاف کیا کہ چوہدری برادران بینظیرب ھٹو کو این آر او دینے کے حق میں نہیں تھے ،وقت نے پرویز مشرف کا موقف غلط اور چوہدریوں کا درست ثابت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.