عوام فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے :سراج الحق

0 30

لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے عوام فرد کی نہیں نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں، اپوزیشن عوام کی نمائندگی کے بجائے حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ،سابقہ حکومتوں کی طرح یہ حکومت بھی اشرافیہ کی مسلط کردہ ہے جس کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت میں ہے ،اب عوام کے سوچنے اور ظلم و جبر کے اس نظام کیخلاف اٹھنے کا وقت ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ اپوزیشن صاف ستھرے انتخابی نظام کے یک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہوجائے ،حکومت نے کچھ کیا ہوتا تو وزراکو بار بار پریس کانفرنسیں نہ کرنا پڑتیں،کشمیر کے معاملے پر اسلامی ممالک نے ہمارا ساتھ دیا، ترکی، ملائشیا ، ایران کا موقف بڑا واضح ہے ،لیکن حکومت آج تک کشمیر پر قوم کو اندھیرے میں رکھے ہوئے ہے ،پورا کراچی ڈوب گیا مگر تین حکمران پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں،وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے کہ وہ خود کراچی جاکر حالات کے مطابق عملی اقدامات کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ثمر باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکرز کنونشن سے ضلعی امیر اعزاز الملک افکاری نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.