امارات نے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کردیا، 4 ارب ڈالر تجارت کا ابتدائی تخمینہ

0 40

کراچی : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ ʼامن معاہدے کے بعد اسرائیل کا بائیکاٹ نافذ کرنے سے متعلق قانونی شق منسوخ کردی،متحدہ امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی ڈبلیو ای ایم کے مطابق بائیکاٹ کے خاتمے سے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت اور تجارتی معاہدوں کی راہ ہموار ہوگی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی طور پر سالانہ تجارت کا تخمینہ 4ارب ڈالر تک ہوسکتا ہےجس میں آئندہ کچھ عرصے میں تین گنا تک اضافے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ڈبلیو ای ایم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے ʼاسرائیل کا بائیکاٹ اور سزاؤں سے متعلق 1972 کے وفاقی قانون نمبر 15 کو ختم کرنے کا ایک فرمان جاری کردیا۔

ڈبلیو ای ایم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کمپنیاں اور تاجر اب اسرائیل میں مقیم فرموں یا کاروباری طبقے سے معاہدے کر سکتے ہیں۔ اسرائیلی وفد تاریخ میں پہلی مرتبہ ای آئی اے آئی فلائٹ سے براہ راست پرواز ابوطہبی کا سفر کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے اعلٰی عہدیدار اور داماد جیریڈ کشنر نے تصدیق کی کہ وہ قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن کے ہمراہ پرواز میں شامل ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے بعد سفارتخانے کھولنے، تجارت اور سفری تعلقات کی بحالی کیلئے مذاکرات کئے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.