
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے دن قریب ہیں اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ موجودہ حکمران اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہو گئے ہیں بلکہ وہ اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس طرز کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ،عوامی نیشنل پا رٹی کے سیکرٹری اطلاعات و دیگر کے اغوا کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں حکومت قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ جس دن پیپلز پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلا کر حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع کرنے کا آغازکیا اس دن سے موجودہ حکمرانوں نے اپوزیشن رہنماﺅں کو سیاسی انتقامی کا نشانہ بنانے کے سلسلے کو مزید تیز کر دیاہے ،اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے واضح کر نا چا ہتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماﺅں کو گرفتار کرنے سے حکمران ہمیں جمہوریت کے لئے جا ری جدو جہد سے دستبر دار نہیں کر سکتی اب حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہےں اور اس سال کے آخر میں موجودہ حکمرانوں کا آخری سال ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے دن قریب ہیں اپوزیشن رہنماﺅں کی گرفتاری اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ موجودہ حکمران اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہو گئے ہیں بلکہ وہ اب اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اس طرز کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ،عوامی نیشنل پا رٹی کے سیکرٹری اطلاعات و دیگر کے اغوا کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں حکومت قومی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے ۔



