• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

عراق : ہوائی اڈے پر راکٹوں اور ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ

web desk by web desk
January 29, 2022
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
عراق : ہوائی اڈے پر راکٹوں اور ڈرون طیارے کے ذریعے حملہ

بغداد : عراق میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 6 راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق داغے جانے والے راکٹ رن وے اور عمارت کے ایک جانب گرے۔ حملے کے نتیجے میں طیارے اور تنصیب کو نقصان پہنچا، مذکورہ طیارہ خارج از خدمت تھا۔ مزید یہ کہ راکٹ شکن نظام نے کچھ راکٹوں کو ہوائی اڈے کے اطراف میں مار گرایا۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون طیارے کے حملے میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریا کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی صبح چار بجے کی گئی تاہم دفاعی نظام (C-RAM) اس ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل مار گرانے میں کامیاب رہا۔

عراقی فضائی کمپنی نے ہوائی اڈے پر راکٹوں سے حملے میں بعض خارج از خدمت طیاروں کو نقصان پہنچنے کا اعلان کیا۔ کمپنی کے مطابق مسافروں کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ماہ میں امریکی فوجی اڈے وکٹوریا پر یہ تیسرا حملہ ہے۔

عراق میں ملیشیا “ابابیل بریگیڈز” نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ زیر گردش وڈیو میں مذکورہ ملیشیا 5 جنوری 2021ء کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں واقع امریکی فوجی اڈے کی سمت ڈرون طیارے بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے۔

عراقی میڈیا نے بتایا تھا کہ 5 جنوری کو علی الصباح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 4 کیٹوشیا راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ راکٹ ہوائی اڈے کے نواح میں الجہاد کے علاقے سے داغے گئے تھے۔

Previous Post

یورپ اور امریکا کا افغانستان کیلئے کیش کی فراہمی پر اتفاق

Next Post

پی ایس ایل : بیس منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ خرچ

Next Post
پی ایس ایل : بیس منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ خرچ

پی ایس ایل : بیس منٹ کی افتتاحی تقریب پر ڈھائی کروڑ خرچ

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.