Daily Archives

September 28, 2020

سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا: وزیراعظم عمران خان

مہمند:   وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ سے منتخب پارٹی نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، پنجاب میں ایک شہر کو اوپر اٹھایا گیا باقی پیچھے رہ گئے، زیادہ سے زیادہ فنڈز قبائلی علاقوں پر خرچ کریں گے۔ مہمند میں عائدین سے وزیراعظم عمران خان کا…

کورونا مزید 9 افراد کی جان لے گیا، وائرس سے 3 لاکھ 10 ہزار 841 شہری متاثر

اسلام آباد:   کورونا وائرس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ…

امریکی سفارتخانے کا یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان

اسلام آباد:  امریکی سفارتخانے نے یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان سفارتخانہ کے مطابق اسلام آباد سفارتخانہ اور کراچی قونصلیٹ یکم اکتوبر سے سٹوڈنٹ ویزہ سروس شروع کرنے جا رہے ہیں، 8 ہزار کے لگ بھگ پاکستانی…

منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، شہباز شریف لاہور ہائیکورٹ میں پیش

لاہور:   منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں شہباز شریف عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوگئے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حید پر مشتمل 2 رکنی بینچ شہباز شریف کی درخواست…

افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:   افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران ڈاکٹر عبدﷲ عبدﷲ وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ،…

پنجاب کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

لاہور:   پنجاب کے مختلف شہروں کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دی گئیں، سکولوں کے سربراہ بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے لگے، عدم توجہی کے باعث کورونا وائرس کے بے قابو ہونے کے خدشات منڈلانے لگے۔ پنجاب کے بیشتر شہروں…

حکمتِ عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر جام کمال خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے حکمتِ عملی سے ترقیاتی منصوبہ بندی کو یقینی بنایا ہے۔ کوئٹہ سے جاری اپنے ایک پالیسی بیان میں انھوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، معدنیات، زراعت و…

بلوچستان: لسبیلہ اور گرد و نواح میں زلزلہ

لسبیلہ: صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز بیلہ سے 12 کلو میٹر دور تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلےکی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے جب…

ندیم خان آج پریس کانفرس کرینگے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پی سی بی نے میڈیا نمائندگان سے درخواست کی ہے کہ وہ کوویڈ سے متعلق ہدایات پر مکمل عمل کریں اور نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر تمام افراد کا تھرمل گن سے بخار چیک کیا جائے گا۔