کھیل

سرفراز کو ٹی ٹونٹی کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط قرار

کراچی  :  سابق قومی لیفٹ آرم سپنر اقبال قاسم نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ غلط قرار دے دیا ۔ انہو ں نے حالیہ انٹر ویو میں کہا کہ سرفراز احمد کو نیشنل ٹیم کی قیادت سے برطر ف کرنے کا فیصلہ کسی صورت اچھا نہیں تھا کیونکہ ان سے ذمہ داری واپس لینے سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد مختصر طرز کے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کو بہتر استعمال کر رہے تھے اور ان کی لیڈر شپ میں گرین شرٹس کی فتوحات کا گراف کافی بلند ہو گیا تھا لہٰذا بورڈ کو ان کی جگہ کسی دوسرے کو قیادت سونپنا نہیں چاہئے تھی۔ اقبال قاسم نے سلیکٹرز کو تجویز پیش کی کہ وہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پر میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے ان کے اوپر ورک لوڈ کا دھیان رکھیں۔ شاہین نے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد اپنی پرفارمنس کو برقرار رکھا ہے اور وہ بتدریج سکواڈ میں سینئر کھلاڑی میں ڈھل رہے ہیں لیکن اگر ان پر کام کا بوجھ کنٹرول نہیں ہوتا ہے تو ان کی کارکردگی پر فرق پڑے گا ۔ وہ تمام تینوں فارمیٹس کی کرکٹ کھیل رہے ہیں لہٰذا سلیکشن کمیٹی کوچاہئے کہ وہ باؤلرز کیلئے روٹیشن پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے انہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button