سوات اور کوہستان میں بارشوں و سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی، 14 افراد جاں بحق
صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سوات اور کوہستان میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچادی، جس کے باعث اب تک 14 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
اس کے علاوہ 48 گھروں کو مکمل اور جزوی طور پر نقصان بھی پہنچا جبکہ کئی افراد کے سیلاب میں بہنے کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اپر کوہستان میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بارش سے اپر کوہستان میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سوات میں 3 مرد، ایک خاتون اور 2 بچوں سمیت 6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔