ن لیگ عوام کا اعتماد کھو چکی : شہباز گل

0 41

معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام کا اعتماد کھو چکی ن لیگ کم از کم صحت کے معاملے پر بھاشن نہ دے، نظام صحت کو مفلوج کرنے والوں کا صحت کے حوالے سے بیان بازی کرنا مضحکہ خیز ہے۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نظام صحت کو تباہ کرنے والوں کے علاج باہر ہو رہے ہیں، کئی دہائیوں تک حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک ہسپتال تک نہ بنا سکے جس میں اپنا علاج کروا سکیں، صحت کے شعبے کی آپ کو اس قدر فکر تھی کہ اس کے فنڈز اورنج لائن میں استعمال کیے، کورونا پر حکومتی کامیابی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.