پاکستان سپرلیگ 7 کے دوسرے میچ میں اوپنرز کی شاندار بیٹنگ اور شراکت داری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آج ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، سرفراز الیون نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے، ول اسمڈ سنچری سے تین رنز پہلے 97 پر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اننگز کا آغاز احسن علی اور وِل اسمیڈ نے کیا اور 12 اوورز میں 8.70 کی اوسط سے بغیر کسی نقصان کے 109 رنز اسکور کیے۔ اس دوران احسن علی نے 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جبکہ دوسرے اینڈ پر موجود اسمیڈ نے 39 گیندوں پر 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 55 رنز اسکور کیے
گلیڈی ایٹرز کی اوپننگ شراکت داری اُس وقت ختم ہوئی جب میچ کے 16ویں اوور میں عثمان قادر نے احسن علی کو شکار بنایا، جو 46 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
نئے آنے والے کھلاڑی بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے 156 پر عثمان قادر کا ہی شکار بنے۔ وِل اسمیڈ 4 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 62 گیندوں پر 97 رنز بنا کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے




