اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن  اور دیگر سئنیر افسران شریک ہوئے۔

الیکشن کمیشن  نے ڈیرہ اسماعیل خان  میں ہونے والے انتخابات میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی متواتر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لے لیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ علی امین کے بھائی عمر امین گنڈا پور تحصیل سٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈا پور کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو بھی طلب کرلیاالیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور علی امین اور عمر امین کو یکم فروری کی سماعت کے لیے نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button