Daily Archives

May 27, 2022

بلوچستان میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان

کوئٹہ : کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان خصوصاخواتین کو امور خانہ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وادی کوئٹہ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی طویل اور غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی…

موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے : نیول چیف

کوئٹہ :  نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ موجودہ دور کی جنگوں میں تینوں فورسز کا اشتراک کامیابی یقینی بناتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیول چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج…

آپ کو پھول کون بھیجتا ہے؟ سوال پر صبا قمر کا دلچسپ جواب

لاہور : اداکارہ صبا قمر نے ایک عرصے سے ان کو پھول بھیجنے والے مداح کے بارے میں بتا دیا مگر شائقین کی تشنگی ابھی بھی باقی ہے۔ اداکارہ نے چند روز قبل دنیا نیوز کے پروگرام “مذاق رات” میں شرکت کی اور دیگر سوالوں کی طرح پھول بھیجنے سے متعلق…

یاسر نواز کا شوبز میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو مفید مشورہ

کراچی : اداکار، پروڈیوسر یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری میں شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ برداشت کریں۔ انہوں کہا کہ آج کل برداشت ختم ہوگئی ہے اس رشتے کو تین چار سال دیں پھر معاملات درست ہونے لگ جائیں گے آپ کے یہاں جلد بازی اور مقابلے بازی…

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سد پارہ انتقال کر گئے

لاہور : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ انتقال کر گئے، وہ دس روز پہلے ایک تربیتی مشق کے دوران پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ نامور کوہ پیما علی رضا نے آئندہ ماہ کے ٹو کی مہم جوئی پر جانا تھا جس کی پریکٹس کے دوران…

محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور : محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا ، قومی وکٹ کیپر انگلش ٹی 20 چیمپئن شپ کے ڈیبیو پر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے پاکستانی بن گئے۔ محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے گلیمورگن کاؤنٹی کے خلاف 60 گیندوں پر بطور اوپنر 81…

بھارت میں فوجی ٹرک دریا میں گرنے سے 7 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی

بھارتی فوجی جوانوں کو پرتاپ پور بریگیڈ ہیڈکوارٹر سے سب سیکٹر لے جانے والا ٹرک دریا برد ہوگیا، حادثے میں سات فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجیوں کے ساتھ حادثہ جمعے کی صبح 9 بجے لڈاخ ترتُک سیکٹر میں اس…

یونانی یونیورسٹیوں میں پولیس تعینات کرنے کا منصوبہ،طلبا بپھر گئے،پٹرول بموں سے حملے

روم : یونانی یونیورسٹیوں میں کیمپس پولیس فورس قائم کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 8 طلبا کو حراست میں لے لیا۔ منصوبے کے خلاف ہزاروں طلبا سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین…

عالمی منڈ ی میں خام تیل کی قیمتیں 2 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لاہور :  یوکرین جنگ کے اثرات کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دوماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، برینٹ کروڈ آئل 117 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تین اعشاریہ پچپن ڈالر کا اضافہ ہو گیا جس کے…