اہم خبریںبلوچستان

پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گی ، شکیلہ نوید دہوار

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کی نو منتخب مرکزی وویمن سیکرٹری شکیلہ نوید دہوار نے پارٹی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت اور کارکنوں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گی۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے پارٹی کے مرکزی کونسل سیشن کے کامیاب انعقاد سے پارٹی میں ایک سیاسی اور جمہوری عمل مکمل ہواجس کے صوبے کی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی وویمن سیکرٹری منتخب ہونا باعث افتخار ہے نومنتخب قیادت پارٹی کو صوبے میں مزید منظم اور فعال کریگی اس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button