صدارتی انتخابات: صدر ٹرمپ کا امریکیوں سے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے کی صورت میں امریکیوں ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا ہے۔
نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدت کے لیے صدارتی امیدوار کی نامزدگی منظور کرلی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی مدت کے اہداف بھی جاری کردیے گئے ہیں اور انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ دوبارہ منتخب ہوکر پہلے 10 ماہ میں ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ تین نومبر کو امریکہ میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔ قبل ازیں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ کورونا وبا کے سبب ملک میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں۔
ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک عوام محفوظ طریقےسے ووٹ نہ ڈال سکیں، انتخاب ملتوی کردیاجائے۔ انہوں نے کہا کورونا وبا کے دوران پوسٹل بیلٹ سے ہونے والا انتخاب تاریخ کا بدترین فراڈ اورغلط انتخاب ہوگا۔