اہم خبریںپاکستان

بی این پی کے سربراہ سردار اخترمینگل شہبازشریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچ گئے

لاہور : بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے سیاسی رابطوں میں مزید تیزی کردی ہے، اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل لاہور پہنچ گئے، اور وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل اور شہبازشریف کی ملاقات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا، اور شہباز شریف اختر مینگل کو سیاسی قائدین سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے، جب کہ اختر مینگل کو ظہرانہ بھی دیں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل کی شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button