اہم خبریںبلوچستان

میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دینگے ، مولانا غفورحیدری

کوئٹہ :جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی قلات کے ملازمین کے ساتھ کسی صورت ناانصافی نہیں ہونے دینگے ،ملازمین کی تنخواہیں بروقت ادا نہ کرنے سے ایک ملازم نے خودکشی کرلی ہے ، میونسپل کمیٹیز کی تنخواہیں کرپشن کی نذر ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے میونسپل کمیٹی قلات کے صدر ومتحدہ لیبر فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد نواز زہری کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر میونسپل کمیٹی ملازمین قلات کے صدر محمد نواز زہری نے اپنے ملازمین کے مسائل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کو یاداشت پیش کی۔اس موقع پر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اس معاملے کو بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماءاسلام کے اراکین اسمبلی میں اٹھائیں گے اور ہم سینیٹ میں لیکر جائیں گے تاکہ ملازمین کے ساتھ انصافی کا سلوک بند کیا جائے انہوں نے کہ یہ لوگ ہمارے شہر کو خوبصورت بناتے ہیں دان رات کام کرتے ہیں مگر ان کے ساتھ بھکاریوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ خضدار میونسپل کمیٹی کا ایک ملازم تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے گھر کی ضروریات پوری نہ کرنے کے خودکشی کے اقدام پر مجبور ہوا انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے کی بحالی جبکہ میونسپل کمیٹیز کو نہیں مل رہا۔مولاناعبدالغفورحیدری نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل حکام بالا تک پہنچائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button