اہم خبریںشوبز

اداکار شان پین روسی فوجی آپریشن پر دستاویزی فلم بنانے کیف پہنچ گئے

کیف : ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار شان پین روس کے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن کی دستاویزی فلم بنانے کیف پہنچ گئے۔

وائس سٹوڈیو نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اور انسانی حقوق کے کارکن شان پین کیف پہنچ گئے ہیں وہ وہاں فوجی تنازع کی ڈاکومینٹری بنانے کے مقصد سے یوکرینی فوجی پریس سروس کے حکام کے ساتھ رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔

پین اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ایک فلم کی ریسرچ کے کام کی غرض سے یو کرین گئے تھے۔ 61 سالہ اداکار غیر منافع بخش کمیونٹی فلاحی تنظیم ریلیف ایفارٹ چلا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button