اہم خبریںشوبز

مومنہ مستحسن اور اُشنا شاہ کا روس یوکرین تنازع پر اظہارِ افسوس

لاہور : گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اداکارہ اُشنا شاہ نے روس یوکرین تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ‘ تقریباً نصف دہائی تک ان کے خاندان نے کیف کو اپنا گھر کہا۔ یوکرین کے عوام کو اپنے پڑوسیوں کی بلا اشتعال جارحیت کے بغیر اپنی خودمختاری کا پورا حق حاصل ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ‘یوکرین کے بارے میں سن کر دل دہل گیا، سب کی حفاظت کیلئے دعا کررہی ہوں۔ اس سے پہلے کہ کوئی اُن پر تنقید کرے وہ بتانا چاہتی ہیں کہ وہ کشمیریوں، فلسطینیوں، شامیوں اور ایغور میں موجود لوگوں کیلئے بھی بہت دکھی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button