اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی صدر خاتون اوّل کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے اور اس 2 روزہ دورے میں خاتون اوّل بھی ان کے ساتھ ہوں گی۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ 30 جنوری کو ابوظہبی پہنچیں گئے۔ دو روزہ دورے کے دوران اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب اسرائیل کے اعلیٰ ترین عہدے کے حامل شخصیت متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اسحاق ہرزوگ یو اے ای کا دورہ کرنے والے پہلے اسرائیلی صدر بن جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button