اہم خبریںبین الاقوامی

سعودی عرب کی پاکستان کیساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق

ریاض  :  سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ مجرموں کی حوالگی کے معاہدے کی توثیق کردی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم مسائل پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ اجلاس کے اختتام میں 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔

کابینہ نے حوثی باغیوں کے سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل حوثی باغیوں کی مسلسل کاروائیوں کا نوٹس لے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزایافتہ مجرموں کی حوالگی کےمعاہدے کی منظوری دی جبکہ انسداد جرائم میں پاکستان کے ساتھ تعاون اور نشہ آوراشیا کے اجزا کی غیرقانونی تجارت روکنے کیلئے ایم اویوکو حتمی شکل دینے کی توثیق کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button