اہم خبریںبین الاقوامی

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملہ

افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کی مرکزی پولیس چیک پوسٹ پر ایک تیز رفتار گاڑی کو روکا گیا تاہم ڈرائیور نے رکاوٹوں کو توڑے ہوئے گاڑی دیوار سے ٹکرا دی جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

قندھار پولیس چیف کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر حملہ خودکش تھا جس میں بمبار نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔ حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز صوبے بامیان کے مرکزی بازار میں دو بم دھماکے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے تھے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

تاحال کسی گروپ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے ان حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے جبکہ داعش کی جانب سے بھی ان حملوں کی ذمہ داری نہیں لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں طالبان اور کابل حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ دو روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر میں فریقین سے علیحدہ علیحدہ بے نتیجہ ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button