
ممبئی : اداکارہ دپیکا پڈوکون کی طرف سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ویڈیو میں وہ بھارت کی نیشنل بیڈمنٹن پلیئر کے ساتھ میچ کھیل رہی ہیں اور اسی حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ ان کی اولمپکس کی تیاری میں مدد کررہی ہیں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اس پریکٹس کے لئے ان سے بہتر کوئی نہیں ہے کیونکہ وہ خود ایک نیشنل پلیئر رہ چکی ہیں۔




