• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلہ اختتام پذیر

web desk by web desk
September 25, 2020
in اہم خبریں, بلوچستان
0
کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلہ اختتام پذیر

کوئٹہ:  کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا کتب بینوں نے تین روزہ میلے میں گہری دلچسپی لی ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلے میں جاری کتب میلے کی اختتام تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئےسانی تھے،تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئےسانی نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب کی جانب کتب بینی کے فروغ کے لئے سہ روزہ کتب میلہ منعقد کرنا خوش آئند عمل ہے بدقستمی سے معاشرے میں پڑھنے لکھنے کے روجہان کی کمی کی وجہ سے کتب بینی بھی کم ہوگئی ہے کوئٹہ پریس کلب کے اقدام سے معاشرے اور کتب فروشی سے منسلک افراد پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت لائبریریوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے نوجوان ترقی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو کتاب سے دوستی کریں ۔اس موقع پر کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن ، جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، سینیٹر ڈاکٹر جہازیب جمالدینی اور سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئےسانی نے کتابوں کے اسٹال لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے

Previous Post

سنوکر کا عالمی چیمپیئن رونی اوسلیوین 18 سالہ نوجوان سے شکست کھا گیا

Next Post

بلوچستان ؛ کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

Next Post
بلوچستان ؛ کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

بلوچستان ؛ کوہلو میں لیویز کی کارروائی، بھارتی اور روسی ساختہ اسلحہ برآمد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.