
اسلام آباد : متحدہ اپوزیشن کے ارکان نے کرپشن میں اضافے پر سینٹ سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کروا دی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا، تحریک التواء میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم ایشو ہے اسے فوری زیر بحث لایا جائے۔
قرار داد پر ن لیگ، پیپلزپارٹی، جےیوآئی، پی کے میپ، اے این پی، جماعت اسلامی کے ممبران کے دستخط ہیں۔




