اہم خبریںبین الاقوامی
امریکا ایران پر پابندیاں ختم کرکے جوہری معاہدے کا حصہ بنے :چین

بیجنگ : عالمی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چونی ینگ نے کہا کہ امریکا نے عالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکا ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے ۔




