
ممبئی: بھارتی اداکارہ عرشی خان نے طالبان کے خوف سے افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے گھر والے اب اس رشتے کو جاری نہیں رکھیں گے۔
بھارت کے متنازع ترین ٹی وی شو ’بگ باس‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ عرشی خان افغانستان میں بدلتی صورتحال کے بعد مسلسل خبروں کی زینت بنی رہی ہیں جس کی وجہ ان کی حالیہ ویڈیوز ہیں جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ افغانستان سے ہے اور ان کے والد افغانستان سے ہجرت کرکے بھارت آئے اور اب ہم ہندوستانی ہیں۔




