دنیا میں کورونا کیسز 23401792، اموات 808998
کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 1 ہزار 792 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 8 لاکھ 8 ہزار 998 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 66 لاکھ 57 ہزار 106 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 675 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 59 لاکھ 35 ہزار 688 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 80 ہزار 182 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 81 ہزار 689 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 13 ہزار 427 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 739 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 31 لاکھ 48 ہزار 80 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 14 ہزار 277 زندگیاں نگل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 35 لاکھ 82 ہزار 698 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 56 ہزار 875 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ 49 ہزار 855 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 16 ہزار 383 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 749 ہو چکی ہے۔
ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 987 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 7 ہزار 45 رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیرو میں کورونا کے باعث 27 ہزار 453 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 85 ہزار 236 رپورٹ ہوئے ہیں میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 60 ہزار 254 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 56 ہزار 216 ہو گئے۔
کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 ہزار 968 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 33 ہزار 103 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 838 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 7 ہزار 879 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 792 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 93 ہزار 708 ہو گئے۔