اہم خبریںبلوچستان

مچھ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان

بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مچھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button