قائد اعظم ٹرافی :پنجاب کی دونوں ٹیمیں مشکلات سے دوچار

0

کراچی،لاہور :  قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ میں سند ھ کیخلاف جنوبی پنجاب مشکلات کا شکار ہوگئی ۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں چار روزہ میچ کے دوسرے دن کھیل ختم ہونے تک جنوبی پنجاب پہلی اننگز میں 148رنز پر دو مستند بیٹسمینوں سے محروم ہو چکی ہے اور اسے خسارے سے نکلنے کیلئے مزید 235رنز درکار ہیں۔ زین عباس75اور سیف بدر 27رنز پر ڈٹے ہوئے ہیں ۔ قبل ازیں سندھ پہلی اننگز میں383رنز پر پویلین لوٹ آئی، عمیر بن یوسف نے 141 رنزاور سعد علی نے 33رنز جوڑے ،زاہد محمود نے چاروکٹیں لیں ۔ یونائیٹڈ بینک سپورٹس کمپلیکس میں خیبر پختونخوا کیخلاف وسطی پنجاب کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کی ٹیم 158رنز کے تعاقب میں پہلی اننگز میں236رنز بنا سکی ، کپتان خالد عثمان 92رنز پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ جواب میں وسطی پنجاب دوسری اننگز میں65رنز پر 5کوکھلاڑیوں سے محروم ہو چکا ہے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 10رنز درکار ہیں ۔ نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان پہلی اننگز میں418رنز پر آؤٹ ہوگئی جواب میں ناردرن ایریاز نے دوسرا دن ختم ہونے تک چھ وکٹوں پر 196رنز کر لئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.