
واشنگٹن : اوباما نے لکھا کہ ان کے پہلے چیف آف سٹاف راحم ایمانوئل دہشت گردوں کی فہرست کے حوالے سے جنونی تھے ،اوباما نے مزید لکھا کہ میں نے کبھی خود کو طاقتور محسوس نہیں کیا،دوسری طرف سابق امریکی صدرباراک اوباما کی طرف سے اپنی کی کتاب میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بے نقاب کرنے پر بھارت میں غصے کی لہر دوڑ گئی ،سابق امریکی صدر کی طرف سے انڈیا کو آئینہ دکھانے پر بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے باراک اوباما کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ،جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ اوباما کی کتاب میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی گئی ہے ۔مقدمے کی سماعت ریاست اتر پردیش کی سول عدالت میں یکم دسمبر کوہوگی۔


